تازہ ترین

چترال سے آسلام آباد جانے والی ماروی ٹریولزکامسافربس برہان انٹرچینج کے قریب حادثے کاشکار،اللہ کی فضل کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال سے آسلام آباد جانے والی ماروی ٹریولزکامسافربس برہان انٹرچینج کے قریب حادثے کاشکار۔متاثرہ مسافروں کاکہناہے کہ  بس انتظامیہ سے  رابطہ کرنے کے باوجود زخمیوں کی داد رسی کے لئے کوئی نہیں آیا ۔اپنی مددآپ کے تحت زخمیوں کوہسپتال پہنچایاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ماروی بس انتظامیہ کا رویہ شروع سے مسافروں کیساتھ اچھا نہیں رہا, ہمیشہ سے ان سے متعلق مختلف بے ضابطگیوں کی شکایت موصول ہوتی ہے۔

منیجرماروی ٹریولزچترال عثمان نے بتایاکہ تیزبارش کی وجہ سے حادثہ پیش آیاہے ۔اللہ تعالی کی فضل کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ماروی ٹریولز چترال انتظامیہ تمام مسافروں سے رابطے میں ہیں اورہسپتال کی  اخراجات بھی ماروی ٹریولزبرداشت کریں گےاورعلاج معالجے کی بہترین سہولیتں فراہم کی جائے گی۔ماروی ٹریولزانتظامیہ زخمیوں کی عیادت کے لئے ہسپتال اوراُن کے گھروں میں بھی جائیں گے ۔ہماری تمام تر ہمدردیاں زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ہم سب آپ کی جلدصحت یابی کے لئے دعاگوہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button