Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

میراگرام نمبر2 میں گلیشئیر جھیل کے پھٹ جانے کے نتیجے میں نالے میں سیلاب آنے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہے6 گھر مکمل جبکہ 2 گھر جزوی طور پر متاثر

چترال (ڈیلی چترال نیوز ) یارخون وادی میراگرام نمبر2 میں جمعہ کی صبح گلیشئیر جھیل کے پھٹ جانے (گلاف)کے نتیجے میں نالے میں سیلاب آنے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہے۔ اور کم سے کم اٹھ گھروں کو نقصان پہنچا ہے 6 گھر اور سات دکانین مکمل جبکہ 2 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔مکمل سیلاب برد ہونے والے مکانات میں ظفر جان،شہزادہ کریم شاہ ، صدیق الاعظم ، عمر میاں، شہزادہ حیات الآمین، اور حضرت الامین کے گھر شامل ہیں ۔جبکہ مقبول اور عرفان کے گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب سے مظفرحسین شاہ،محمدظفرجان،اصلی نظار،صدیق الاعظم ،ذول خان،حیات الاامین کے دکانین اوراسٹورمیں کروڈوں روپے کے سامان نقدی رقم اورسیدصابیرعلی شاہ کے کیبل ٹی وی نیٹ ورک کے آفس اورمکمل سسٹم ملامیٹ کرچکے ہیں ۔ جبکہ فصلوں، باغات اور جنگلات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔لیکن معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
متاثرین تحصیل و ضلعی انتظامیہ، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری ریلیف پہنچانے اور دیگر امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے ۔ کہ گذشتہ ایک ہفتے سے چترال میں پڑنے والی شدید گرمی کے نتیجے میں گلیشیر کے پگھلاو سے بننے والی جھیلیں مسلسل پھٹ رہی ہیں ۔ اور دریاوں و ندی نالوں میں زبردست طغانی آئی ہے ۔ جس سے چترال کے مختلف مقامات ایون ، برنس ،کھوژ ، یارخون کےمتعدد مقامات میں مکانات دریا برد ہو گئے ہیں ۔ اور کئی مکانات میں دریا کا پانی داخل ہو چکا ہے۔ جبکہ بڑی مقدار میں زمینات کھڑی فصلوں سمیت دریا برد ہو گئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button