ڈی جی واٹر مینجمنٹ خیبرپختونخوا کا دورہ چترال،مختلف اسکیموںکامعائنہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ خیبرپختونخوا جاوید اقبال نے اپنے ٹیم کے ہمراہ چترال کے مختصر دورے میں محکمہ واٹر مینجمنٹ چترال کے ورلڈ بینک کی تعاون سے جاری مختلف اسکیموں کا معائنہ کیا ۔اورچترال آفس میں اسٹاف سے ملاقات میں زمینداروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ آفیسر واٹر مینجمنٹ چترال امیر حسین کو خصوصی ہدایت جاری کی۔اس موقع پر انہوں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت اپر اورلوئر چترال سےورلڈ بینک کی تعاون سے ملنے والے مفت بیچ کے سلسلے میں میٹنگ کی جس میں بیچ کے تقسیم کے حوالے سے اطمینان کااظہارکیا ۔ڈی جی واٹر مینجمنٹ خیبرپختونخوا نے کالاش ویلیزز کے لیے ورلڈ بینک کی تعاون سے شروع ہونے والی خصوصی پیکچ کے سلسلے میں رمبور اور بمبوریت کا دورہ کیا کالاش کمیونٹی کا مسائل ان کی زبانی سنی اور ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ورلڈ بینک کی تعاون سے کالاش کمیونٹی کے لیے خصوصی پیکچ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کالاش ویلیزز کے لیے تیار کردہ اسکیموں میں فوری کام شروع کرنے کی احکامات جاری کی ۔جس پر علاقے کے عمائدین نے ڈی جی واٹر مینجمنٹ خیبرپختونخوا اور چترال آفس کے ذمہ دارں کاشکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ کالاش ویلیزز کے پسماندگی کومددنظر رکھتے ہوئے یہاں کے مکینوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے خصوصی پیکچ کااعلان کیا ہے جو خراج تحسین کے مستحق ہیں