سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کا چیرمین نیپرا سے ملاقات ،حسب معاہدہ خصوصی ٹیرف پر کوہ اور اپر چترال کو بجلی فراہمی پر پیش رفت۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے شہزادہ افتخار نے آج چیئرمین نیپرا وسیم مختار سے سی ای او پیسکو کی جانب سے بھیجی گئی خصوصی بجلی کے نرخوں کی سمری کی منظوری کے حوالے سے اہم ترین ملاقات کی ہے۔
شہزاد افتخار کے مطابق چیئرمین نیپرا نے نیپرا کے اجلاس میں اس معاملے پر بات کرنے کا وعدہ کیا تھا۔چیئرمین وسیم مختار نے سپیشل ٹیرف کے معاملے کو نیپرا کے اگلے ایجنڈے میں شامل کرنے اور اُس وقت کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی اور کے پی کے حکومتوں کے درمیان 29 جنوری 2023 کو گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والے معاہدے کے مطابق خصوصی بجلی کے نرخوں کی منظوری کا وعدہ بھی کیا تھا۔سابق ایم این اے نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کے سپیشل ٹیرف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا اور پھر انشاء اللہ اس پر عملدرآمد ہو گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کی۔کہ اپر چترال کا بجلی کا ٹیرف انشاء اللہ لوئر چترال جیسا ہو گا اور انشاء اللہ دونوں اضلاع کے رہائشیوں کو یکساں معاشی مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی”۔سابق ایم این اے کل ریشن کے ایک وفد کو لیکر چیف سکرٹری خیبرپختونخوا سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے ریشن کو درپیش مختلف مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے حل کے سلسلے مختلف تجاویز زیر بحث رہی ساتھ اپر چترال کے مختلف علاقے جن میں بریپ ،تریچ اور شوتخار وغیرہ کو بجلی فراہمی کے تجاویز بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق ایم این اے نے مزید بتایا کہ چیف سکرٹری خیبرپختونخوا کا 10 ستمبر کے بعد چترال کی دورے کا پروگرام ہے اپر چترال کو بھی دورے میں شامل کرنے کی کوشش ہے اس سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔