چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئرچترال نے ضلعی انتظامیہ اور پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے تعاون گورنمنٹ گرلزسینٹینل ماڈل سکول دنین میں پلاسٹک کی ری سائیکلنگ پرایک روزہ ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔ ورکشاپ میں ہماری زندگیوں پر پلاسٹک کے اثرات، عالمی یوم ماحولیات، عالمی یوم اوقیانوس اوردوسرے موضوعات پرخطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر لوئرچترال جبارغنی اوردوسروں نے کہاکہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ بنتے ہیں ، پلاسٹک کے لفافوں کا بے تحاشہ اور بلاوجہ استعمال گندگی اور آلودگی کی ایک اہم وجہ ہے ،اس کی استعمال ترک یاکم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماحول کوصاف ستھرا رکھنے کے لئے کوڑا کرکٹ کی تلفی بارے مقامی لوگوں کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ ذمہ دار سیاحت کے فروغ کے لئے سیاحوں میں شعور اجاگر کرناہے تاکہ سیاحتی مقامات کو کوڑا کرکٹ سے پاک رکھا جاسکے ۔اس موقع پرگائیڈز کو پلاسٹک کے تھیلوں سے بنے مختلف ہاتھ سے بنے ہوئے مواد کی نمائش کی اور گروپ ورک گائیڈز نے خریداروں اور پرانے کپڑوں سے مختلف اشیاء تیار کیں۔
