نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی این ڈی ایم اے کا اپر چترال میں دو روزہ ٹریننگ سیشن کا اہتمام۔
اپرچترال(نامہ نگار)علاقے میں قدرتی آفات کے دوران بروقت اور موثر رسپانس اور حکمت عملی کو یقینی بنانے اور نقصانات کو کم سے کم رکھنے کے لیے معلومات بہم پہنچانے کے سلسلےاین ڈی ایم اے نےwinter contingencies simulation exercise کے عنوان سےدو روزہ تربیتی پروگرام بونی میں منعقد کی۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تربیتی پروگرام میں این ڈی ایم اے کی طرف سے منیجر ڈاکٹر سیدہ ماریہ زیدی ،اسسٹنٹ منیجر حمزہ رزاق اور اسسٹنٹ منیجر ڈاکٹر عثمان نے ادارے کے متعین کردہ اصولوں اور اقدامات کے بارے تفصیلی گفتگو کی۔قدرتی آفات کے موثر انتظام کے لیے مناسب تیاری اور فوری قدم اٹھانے کے لیے قومی ،صوبائی اور ضلعی سطح پر قائم اداروں کی کردار اور زمہ داریوں پر روشنی ڈالی گئی۔اس پروگرام کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک چھت کے نیچے جمع کرکے آفات اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے اوصولوں اور طریقہ کار کی وضاحت کرنی تھی۔اس پروگرام کے ذریعے باہمی تعاون ،سیکھنے کا تجربہ ،خیالات کا تبادلۂ اور تحقیق کے بعد قدرتی آفات کے دوران جانی نقصانات کو کم کرنے کے لیے حفاظی اقدامات اور آفات کے بعد بحالی کے لیے تجاویز کی روشنی میں ماحول کے مطابق منصوبہ بندی کرنے کے بارے جامع گفتگو ہوئی۔پروگرام میں موجود شراکاء سے گروپ ڈسکشن /اجتماعی گفتگو کے ذریعے تجاویز لیکر اس روشنی میں جامع منصوبہ بندی مرتب کرنا تھا۔گروپ ڈسکشن میں جن مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے تجاویز سامنے آئی ان میں خصوصاً موسم سرما میں پیش آنے والے قدرتی آفات جیسے برفانی تودے، روڈ کی بندیشیںوں سے پیدا ہونے والے مسائل،لینڈ سلائیڈ,کے بعد مشکلات خوراک، صحت کے مسائل،اور ماحول کے مطابق انہیں حل کرنے کے لیے تجاویز پیش کیے گئے این ڈی ایم اے کے زمہ داروں نے یقین دلایا کہ تجاویز منصوبہ بندی میں شامل کیے جائینگے، قدرتی آفات کے بعد بحالی کے طریقہ کار اور کمیونٹی کے کردار پر بھی بحث مباحثے کیے گئے۔اختیتامی پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھؤ تورکھو رب نواز تھے انہوں نے پروگرام کو حالات کے مطابق مفید قرار دی اور شراکاء میں این ڈی ایم اے کی طرف سے سرٹیفیکٹ تقسیم کی۔