Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان پریس کلب کے اراکین کو معاشرتی جرائم کی روک تھام میں چترال پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون پر تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز ) چترال پریس کلب ممبران نے صدر ظہیر الدین کی قیادت میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان سے ان کے آفس میں الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے ڈی پی او کا چترال میں کم عرصے کے دوران میں پولیس کی کارکردگی میں نمایاں تبدیلی لانے اور خصوصاً منشیات کے خلاف موثر کاروائی پر مبارک باد دی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ صحافی برادری معاشرے کی آنکھ ہے سماجی و معاشرتی برائیوں کی روک تھام سمیت دیگر مسائل کے حل میں آپ کا کلیدی کردار ہے ۔
انہوں نے چترال پریس کلب سے وابستہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے اور اعلیٰ روایات پر عمل پیرا رہنے کو دوسرے اضلاع کی صحافیوں کے لئے قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے سروس کے دوران کئی اضلاع میں تعیناتی کے دوران چترال میں میڈیا کی مثبت کردار سے بہت متاثر ہوئے۔
ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان پریس کلب کے اراکین کو معاشرتی جرائم کی روک تھام میں چترال پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون پر تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button