تازہ ترین

آغاخان سوشل ویلفیئر بورڈ بونی نے منشیات کی حشرسامانیوں سے پھیلنے والی تباہیوں سے نوجوان نسل کودرورکھنے کے لئے آگاہی واک کاانعقاد

چترال(نامہ نگار)آغاخان سوشل ویلفیئر بورڈ بونی نے منشیات کی حشرسامانیوں سے پھیلنے والی تباہیوں سے نوجوان نسل کودرورکھنے کے لئے نادراآفیس بونی سے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بونی تک ایک آگاہی واک کاانعقاد کیاگیا۔ واک کے شراکاء نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔اس واک میں ضلعی انتظامیہ،محکمہ پولیس اپر چترال،جماعتی لیڈرشپ،سماجی کارکنان،اسماعیلی رضاکار،بوائے سکاؤٹس اور زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی کے سبزہ زار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل تورکہو موڑکہو رب نواز،پریذیڈنٹ اسماعیلی لوکل کونسل بونی یوسف حیات، ممتاز ماہرِتعلیم اور مذہبی سکالر جناب قاضی غلام ربانی، ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی ڈاکٹرفرمان ولی، سماجی کارکن محمد شفیع اوردوسروں نےاے کے ڈی این کی طرف سے منشیات کے خلاف آگاہی مہم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس طرح کے مہم کو طلباء کی بہتر مستقبل کیلئے مفید اور خوش آئند قرار دیااور اس لعنت کے خاتمے کیلئے پولیس کیساتھ ہر قسم کی تعاون کا عزم کیا۔ مقریریں نے اسماعیلی کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل وقت میں یہ ادارے بنی نوع انسان کی بہترین خدمات کی انجام دہی میں پہل کرتے ہیں ۔نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے، سماج د شمن عناصر نوجوانوں کو منشیات کی دلدل میں پھنساکران کا مستقبل داؤ پر لگانا چاہتے ہیں،ان کی اس سازش کو ناکام بنانے اور عوامی سطح پر شعور و آگاہی کی سرگرمیوں کو سپورٹ کریں گے، اس حوالے سے والدین اور اساتذہ کو نوجوان نسل کی مستقبل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا قومی فریضہ سرانجام دینا ہوگا۔تمام طلباء اپنے تعلیم و تربیت پر توجہ دیں نشہ آور اشیاء کے استعمال سے اجتناب کریں اور معاشرے میں ایک مہذب اور کارآمد شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button