Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

گلیشئرکے پگھلنے اورنالے میں طغیانی کی وجہ سے بریپ تقریباً 500گھرانوں پرمشتمل دیہات تاریکی میں ڈوب چکے ہیں،صاحب نادرلال

چترال (وقاراحمد)گذشتہ دنوں گاؤں بریپ میں سیلاب کی وجہ سے بجلی کی ٹرانزمیشن لائنزاورپولزسیلاب بردہونے کی وجہ سے گاؤں کاآدھاحصہ تاریکی میں ڈوب گیاہے ۔گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی درہکوت گلیشئرکے پگھلنے اورنالے میں طغیانی کی وجہ سے تقریباً 500گھرانوں پرمشتمل دیہات دہ،اتالیغاندور،تورجال اورجم لشٹ گذشتہ کئی دنوں سے تاریکی میں ڈوب چکے ہیں۔اپنے ایک اخباری بیان میں ممبرویلج کونسل بریپ ،سماجی کارکن سلطان مراد اورپی ٹی آئی کے سرگرم رکن صاحب نادرلال نے کہاہے کہ گاؤں بریپ گذشتہ سال تباہ کن سیلاب کے بعد صحرا کامنظرپیش کررہاہے گاؤں کے باسی پانی کے بوندبوند کوترس رہے ہیں۔پورے گاؤں کوپینے کے صاف پانی کی ترسیل کامسئلہ ہنوز حل طلب ہے اورگاؤ ں کی خواتین کوسوں دورجاکر پانی لاتی ہیں ۔چنددن پہلے درہکوت نالے میں ایک بارپھرطغیانی کی وجہ سے بریپ کے 500گھرانوں پرمشتمل چاردیہات کو بجلی کی ترسیل کاسلسلہ بھی بندہوچکاہے کیونکہ اپنی مدد آپ کے تحت بحال کئے گئے بجلی کی ٹرانزمیشن لائنین اورپولز سیلاب برد ہوچکے ہیں۔اس وجہ سے گاؤں کے باسیوں کو رمضان کے مقدس مہینے میں شدید مشکلات کاسامناہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اہلیان بریپ کی طرف سے ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین،ایم پی ایز صاحبان سلیم خان،سید سردارحسین شاہ ،ڈپٹی کمشنر ،ڈسٹرکٹ ناظم چترال اورتحصیل ناظم مستوج سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ تقریباً دوکلومیٹر ٹرانزمیشن لائن کی بحالی کے لئے برقی تاروں اورپولز کابندوبست ترجیحی بنیادوں پرکرکے گاؤں کے لوگوں کواس مشکل سے نجات دلائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button