Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کے لئے الگ یونیورسٹی پر صوبائی حکومت کے شکرگذار ہیں۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال میں الگ یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں تحریک کے روح رواں اور نوجوانان چترال کے سرپرست اعلیٰ نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں صوبائی حکومت کی طرف سے چترال یونیورسٹی کے قیام اور صوبائی بجٹ میں رقم مختص کرنے پر صوبائی حکومت ،وزیر اعلیٰ ،وزیرخزانہ اور چترال سے خاتون ایم پی اے بی بی فوزیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔اُنہوں نے کہااس سلسلے میں گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا بھی جلد نوٹفیکیشن کا اجرا کرینگے۔نیاز اے نیازی نے کہا چترال کے نوجوان ،طلباء اور طالبات اپنے انتھک تحریک اور تحریروں کے ذریعے اس اہم مطالبے کو منظور کروانے میں اُن کی کوشیش لائق تحسین ہیں۔اُنہوں نے کہا چترال کے نوجوان علم دوست اور امن پسند ہونے کے ساتھ ٹیلنٹ میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔مگر غربت کی وجہ سے کئی بچے اور بچیاں اعلیٰ تعلیم سے محروم رہتے تھے۔اُنہوں نے یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان علی کی کوششوں کو بھی سراہا۔درین اثنا نوجوانان چترال کے رہنماؤں پیر کرم الہیٰ قادری،اسرار الدین کسانہ،اشفاق احمد،مقصود الرحمن،الطاف گوہر ایڈوکیٹ،رضی الدین ،عبدالعزیز خان وغیرہ نے بھی چترال یونیورسٹی کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button