189

جامعہ چترال کی طرف سے بی ۔ایس فیسوں سے متعلق وضاحتی بیان

چترال (نمائندہ)ہمارے علم میں یہ بات ائی ہے کہ سوشل میڈیا اور آن لائن اخبارات پر چترال یونیورسٹی میں بی ایس پروگرام کے فیس سٹرکچر کے حوالے سے غلط معلومات گردش کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57 فیصد اضافے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
یونیورسٹی آف چترال نے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔ تاہم یونیورسٹی نے الحاق شدہ کالجوں کےامتحانی فیس میں معمولی تبدیلیاں کی ہیں۔ فیسوں میں حالیہ ایڈجسٹمنٹ الحاق شدہ کالجوں کی امتحانی فیسوں سے متعلق ہے۔ امتحانی فیسوں پر نظر ثانی کا فیصلہ ہمارے اختیار سے باہرہے گزشتہ دو تین سالوں سے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے اس وجہ سے ضروری تھا، جیسے امتحانی مواد کی قیمتوں میں اضافہ، بشمول امتحانی شیٹس۔وغیرہ۔
اس لیے ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ ایسی بے بنیادخبروں یقین کرنےسےگریز کریں اور براہ راست قابل اعتماد ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
مزید وضاحت کے لیے یونیورسٹی آف چترال کے پبلک ریلیشن آفیسر سے رابطہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں