Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

دروش میں ویٹرنفٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ،ضلع سے کئی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

چترال (نیوز ) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لویر چترال اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کے انتظام سے چترال سکاوٹس اسٹیڈیم میں وٹیرن فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا جس میں ضلع بھر سے درجنوں ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر)(فنانس اینڈ پلاننگ) انور اکبر خان مہمان خصوصی تھے۔ گراونڈ پہنچنے پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر خالد خان او ر سابق ڈی ایس او فاروق اعظم نے ایڈیشنل ڈی سی کا استقبال کیا اور دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کا ان سے تعارف کرایاگیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی انور اکبر خان نے کہاکہ فٹ بال چترال میں ایک مقبو ل عام کھیل ہے جس کے یہاں ہونہار کھلاڑی موجود ہیں اور یہاں زبردست پوٹنشل موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ فٹ بال کی سرپرستی میں ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button