Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

فیض آباد کلب فٹبال ٹورنامنٹ مغل الیون نے فائنل جیت لیا۔

چترال (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افس کے زیر نگرانی منعقدہ 25 th فیض اباد کلب فٹبال ٹورنامنٹ پریڈ گراونڈ لوئر چترال میں اختتام پزیر ہوا۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال , اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبد السلام تھے۔
اس کے علاوہ دیگر مہمانوں میں , ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر خالد , ڈی ایف اے کے,ذمہ داران ,سینئر پلیرز اور فٹبال سے لگاو رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ایونٹ میں ضلع بھر سے ٹیموں  نے حصہ لیا۔
فائنل میچ میں مغل الیون فٹبال ٹیم نے ایون فٹبال ٹیم کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔
افسران نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔ ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ اور جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔
۔
مہمانان نے تعلیم اور کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ صحت مند معاشرے کیلۓ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری اور خوش آئند ہے۔
ضلعی انتظامیہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلۓ ہر وقت کوشاں ہے ۔آئندہ بھی عوام اور کھلاڑیوں کیلۓ اس قسم کے ایونٹ کا انعقاد کیا جاۓ گا۔ تا کہ باہنر کھلاڑیوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع ملے۔
تقریب کے اخر میں مہمانوں  نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button