تحصیل دروش، لوئر چترال میں جشن آزادی کی تقریبات اورکلین اینڈ گرین ڈرائیو
دروش، چترال(نامہ نگار)تکل ویلفیئر آرگنائزیشن نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کی مالی تعاون سے 77واں جشن آزادی تحصیل میونسپل آفس دروش کے سبزازار میں بھر پور جوش خوروش کیساتھ منایاگیا۔
اس پروقار تقریب تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن، محکمہ جنگلات اور محکمہ زراعت توسیع لوئر چترال کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عمیر نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ان کے ہمراہ تحصیل میونسپل آفیسر کریم اللہ بھی موجود تھے۔ معزز مہمانوں میں ایس ڈی پی او اقبال کریم، معروف سیاسی و سماجی شخصیت راضیت اللہ، ٹریفک پولیس انسپکٹرز کے علاوہ دروش کے متعدد سماجی اور سیاسی کارکنان بھی موجود تھے۔ ویلج کونسلز کے چیرمینان، نوجوانوں، خواتین کارکنان اور تکل ویلفیئر آرگنائزیشن کے اراکین نے بھی شرکت کی۔
تلاوت کلام پاک کے بعد قومی ترانہ سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہواتقریب میں مختلف معزز مہمان مقریریں نےاور مہمان خصوصی کا اختتامی خطاب شامل تھا۔ تہوار کی ایک خاص بات ‘واک اینڈ پلانٹیشن ڈرائیو’ تھی، جو صاف اور سرسبز ماحول کو فروغ دیتی ہے۔ اس دن کو چترال کی لوک موسیقی کی پرفارمنس نے مزید تقویت بخشی۔
اس سے قبل شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔دروش بھر میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران سینکڑوں پودے لگانے کاعہدکیا۔ درخت لگانا قومی فریضہ اور سماجی ذمہ داری بھی ہے۔شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں