نیشنل بنک کا ہرچین لاسپور میں برانچ کھولنے کا فیصلہ، بہت جلد افتتاح ہوجاٸے گا
اپر چترال (امیر نیاب)نیشنل بنک اف پاکستان نے ہرچین لاسپور میں برانچ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کابہت جلد افتتاح ہوجاٸے گا،شیراعظم چیرمین وی سی ہرچین بروک نے اس اہم پیش رفت پراپنی اور عوام لاسپور کی جانب سے ڈپٹی سپیکر محترمہ ثریہ بی بی و نیشنل بنک کے صدر اور صوباٸی و ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ڈپٹی سپیکر محترمہ ثریا بی بی کے خصوصی دلچسپی کی وجہ سے نیشنل بنک ہرچین لاسپور میں برانچ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں نیشنل بنک چترال کے ریجنل مینجر نے لاسپور کا دورہ کرکے برانچ کے لٸے موزون لوکیشن بھی فاٸنل کرلیا ہے ایک دو مہینے کے اندر برانچ باقاعدہ اپنے کسٹمرز کے لٸے فعال ہوجاٸے گا۔
ڈپٹی سپیکر کے دورہ لاسپور کے موقع پر عوام لاسپور نے ان سے نیشنل بنک برانچ لاسپور میں لانے کا مطالبہ کیا تھا ڈپٹی سپیکر صاحبہ نے بروقت درخواست پر عمل کرتے ہوٸے نیشنل بنک کے اتھارٹی سے رابطہ کرکے یہ ممکن بنایا ہے۔ جس کے لٸے عوام لاسپور ڈپٹی سپیکر اور نیشنل بنک کے صدر اور صوباٸی و ضلعی انتظامیہ کےکوششوں کو سراہتے ہوٸے اُنکا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔ اس اہم منصوبے کی وجہ سے لوگوں کو بنکینگ کی سہولت انکے دہلیز پر میسر ہوگی جوکہ انکا دیرینہ مطالبہ تھا عوام کو اب گھنٹوں سفر طے کرنا نہیں پڑے گا۔