ایون کے عوامی حلقوں نے چیرمین واپڈا ،ممبر پاور نارتھ اور دیگر متعلقہ آفیسران سے چترال کے مقام ایون میں نیشنل گرڈ کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے دریا بردگی کے شدید خطرے سے دوچار

چترال ( محکم الدین ) ایون کے عوامی حلقوں نے چیرمین واپڈا ،ممبر پاور نارتھ اور دیگر متعلقہ آفیسران سے چترال کے مقام ایون میں نیشنل گرڈ کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے دریا بردگی کے شدید خطرے سے دوچاردو ٹاورز کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کیونکہ کسی بھی وقت ان ٹاورز کے گرنے سے انسانی جانوں ،املاک اور پورے علاقے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اور بجلی کے طویل بریک ڈاون کا خطرہ ہے۔ اپنے مختلف اخباری بیانات میں انہوں نے کہا ۔ کہ ممکنہ شدید جانی اور مالی نقصانات سے مستقل بنیادوں پربچنے کیلئے ہائی ٹرانسمییشن لائن کو متبادل روٹ پر تنصیب کیلئے انتظام کیا جائے ۔ انہوں نے اس امر کا بھی اظہار کیا ۔ کہ ٹرانسمیشن لائن کی سروے انتہائی نااہلی اور بد دیانتی کی بنیاد پر دریائے چترال کے مغربی سائڈ پر واقع نشیبی زمینات میں کیا گیا۔ جبکہ یہ ایریا پہلےہی دریائے چترال کے کٹاو اور سیلاب بردگی سے دوچار تھا ۔ اسی طرح بعض مقامات میں ہیوی لائن گاوں سے گزارے گئے ہیں ۔لیکن افسوس یہ ہے کہ اس وقت کسی کی بھی نہ سنی گئی ۔ جبکہ متبادل کے طور پر چترال مین روڈ کے ساتھ ٹاوروں کی تنصیب کیلئے بنجر زمین موجود تھی ۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے ۔ کہ ان ٹاورز کوہٹائے بغیر مستقل بنیادوں پرجانی اور مالی نقصانات کے خطرات موجود رہیں گے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت ، چیرمین واپڈا ، ممبر پاور سے پرزور مطالبہ کیا ۔ کہ علاقہ ایون میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنانے اور انسانی جانوں کو نقصان سے بچانےکیلئے تمام ٹاورز متبادل چترال پشاور روڈ سائڈ پر منتقل کئے جائیں ۔ جہاں ٹاورز دریائی کٹاو ، سیلاب بردگی یا کسی دوسرے نقصانات کے خطرات سے محفوظ رہیں گے ۔