چترال کے علمائے کرام اور سول سوسائٹیز کے ایک موقر وفد نے یونیورسٹی آف چترال کی انتظامیہ سے ملاقات کی جن کے درمیان تمام قابل ذکر امور پر انتہائی خوشگوار انداز میں گفتگو
چترال (نمائندہ) پیرکے روز چترال کے علمائے کرام اور سول سوسائٹیز کے ایک موقر وفد نے یونیورسٹی آف چترال کی انتظامیہ سے ملاقات کی جن کے درمیان تمام قابل ذکر امور پر انتہائی خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی۔ نشست کے احتتام ایک مشترکہ بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان یوم آزادی کے سلسلے میں یونیورسٹی میں منعقدہ محفل مشاعرہ پر تفصیلی گفتگوہوئی جو کہ سوشل میڈیا میں موضوع بحث بنارہا اور جس کے بعض پہلوؤں کے بارے میں علمائے کرام اور سول سوسائٹیز کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کرلیا کہ آئندہ اس قسم کے واقعات پر یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے کا عہد کیا گیااور یہ کہ تمام پروگرامات یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق مقامی روایات اور کلچر کا لحاظ رکھتے ہوئے منعقد کئے جائیں گے۔ دونوں طرف سے یہ بھی طے ہواکہ آئندہ اس موضوع پر کوئی مزید بحث سے گریز کیا جائے گا۔