تازہ ترین
چترال نرسز فورم پاکستان کی کوشش، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی تعاون اور پرنسپل یار محمد کی یاری سے کیٹ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر
چترال نرسز فورم پاکستان کی انتھک محنت اور مسلسل کوشش سے چترال ماڈل کالج چترال میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی سینٹریلائز ایڈمیشن ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا نرسنگ پیشے میں داخلہ لینے والے 950 طالب علموں نے اپنے دہلیز پر ٹیسٹ دیں دئیے
چترال نرسز فورم پاکستان خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے عملداراں رجسٹرار انعام اللہ وزیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکڈمک ارشاد، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم بی ایس ڈاکٹر عنایت کے بھرپور تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں
ہم اے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال کی چترال نرسز فورم کی گزارش پر پارکنگ اور پولیس سیکورٹی مہیاء کرنے پر دلی شکر گزاری کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اپنے پولیس فورس کے میل و فیمل اہلکاروں کی بہترین ڈیوٹی پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
آخر میں طالب علموں کا درد محسوس کرنے والے، والدیں کی تکلیف کا احساس کرنے والے شخصیت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلکل آخری وقت میں معلوم ہوتے ہی رضاکارانہ طور پر اپنے کالج کے دروازے چترال کے لئے کھول دئیے۔ طالب علموں کا محسن یار محمد پرنسپل ماڈل کالج چترال کی علم اور علم حاصل کرنے والوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا قابل تحسین ہے اور ہم شکر گزار ہیں۔
ہم چترالی عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے خدمات کی قدر کرتے ہمارے ساتھ کھڑے رہے اور ہم آواز رہے
نازیہ موسیٰ فوکل پرسن چترال نرسز فورم پاکستان