چترال لوئر اور اپر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے گلگت بلتستان کے شرپسندوں کی طرف سے شندور میں چترالی عوام کے گھروں پر اور مویشیوں کی چوری پرشدید غم وغصے کا اظہار
چترال (نامہ نگار)چترال لوئر اور اپر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے گلگت بلتستان کے شرپسندوں کی طرف سے شندور میں چترالی عوام کے گھروں پر اور مویشیوں کی چوری پرشدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور دونوں صوبائی حکومتوں سے گلگت میں مقیم کچے کے ڈاکووں کولگام دینے اور انتظامیہ کے اندر گھسے ہوئے کالی بھیڑوں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اوریاد دلایا ہے کہ بلوچستان کی طرح گلگت میں بھی بھارتی ایجنسی را(RAW)کے تنخواہ دار کارندے موجود ہیں جو دوصوبوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنا چاہتے ہیں،قومی سلامتی کی ایجنسیوں کے ریکارڈ میں اس بات کے متعدد ثبوت موجود ہیں،ایک اخباری بیان میں شہاب الدین ایڈوکیٹ ،محمد وزیر خان ناظم،لفٹننٹ شیراعظم خان،صوبیدار میجر قلندر شاہ(ر) اور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے وزیراعظم شہباز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سے فوری ایکشن لینےکا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے شندور کے جس مقام پر حملہ ہوا ہے وہاں بالیم اور بروک لاسپور چترال کے باشندوں کے800سال پرانےمکانات اور عبادت خانے ہیں۔