تازہ ترین
ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا ثریا بی بی کے کے خلاف درخواست مسترد ، ثریا بی بی باعزت بری
پشاور ( ڈیلی چترال نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخواہ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر محترمہ ثریا بی بی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ۔اور ان کو با عزت بری کردیا ۔ ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کے خلاف سہیل نامی ایک نامعلوم شخص نے بے بنیاد الزامات عائد کرتے ھوئے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں درخواست دائر کی تھی۔ تاہم بدھ کے روز سماعت کے دوران درخواست گزار دوسری مرتبہ بھی کمیشن کے سامنے پیش نہیں ھوئے جس پر فاضل کمیشن کے ممبران نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کیس نمٹا دی۔ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ممتاز قانون دان محب اللہ تریچوی کمیشن کے سامنے پیش ھوئے