آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ پاکستان(AKAH) نے اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی کے ایک مقامی ہوٹل میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک مشاورتی پروگرام کا انعقاد کیا
چترال(نامہ نگار)آغا خان ایجنسی فار ہیوی ٹاٹ کے brave project کے زیر اہتمام موسمیتی تبدیلی کے حوالے سے بونی کے مقامی ہوٹل میں ایک مشاورتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا.کمیونٹی انگیجمنٹ کوآرڈینیٹر آفیسر میڈم نیت بی بی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا . پروگرام کے آغاز میں ٹریننگ افیسر (اکاہ )زاہد علی نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے چترال میں( اکاہ) کے brave project کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس پروگرام میں حکومتی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جدید اور توسیع پذیر موسمیاتی تبدیلی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ڈاکٹر اجمل ریسرچ آفیسر ایگریکلچر، لیکچرر مستنسر حسین۔ عارف شہزاد کلائمیٹ ریزیلینس آفیسر اس پروگرام میں بطور اسپیکر شرکت کی۔ پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور اس کے وجہ سے ہونے والے لاحق خطرات کے بارے میں
اور مستقبل میں ان چلینجز سے بہتر انداز میں نمٹنے کے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کےحوالے سے مہمان ریسرچر نے تفصیل سے روشنی ڈالی پروگرام میں کلائمیٹ ولج ایکشن فورم اور کلائمیٹ یو سی ایکشن فورم کے ممبران نے شرکت کی اس کے علاوہ لوکل کونسل بونی کے پریزیڈنٹ یوسف حیات نے بطور خاص مہمان شرکت کی