این ایچ اے کی ناقص کارکردگی ، شندور روڈ کی صفائی کے نام پر ٹریفک کیلئے مزید مسائل پیدا کر لئے گئے ۔ اسکیویٹر کی بجائے بلڈوزر مہیا کیا جائے ۔ لاسپور عوامی حلقے

چترال ( محکم الدین ) چترال کو گلگت بلتستان سے ملانے والا واحد سڑک شندور روڈ این ایچ اے کی ناقص کار کردگی کے باعث تاحال نہیں کھولا جا سکا ہے ۔ مقامی سوشل ایکٹی وسٹ عبدالجہان خان نے شندور کی وزٹ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ شندور روڈ پر سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے ۔ لیکن جس ائریا میں ایسکیویٹر نے کام کیا ہے ۔ صفائی بالکل ناقص ہے ، اور صفائی کے باوجود سڑک کا وہ حصہ اب بھی آمدورفت کے قابل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا۔ کہ برف ہٹانے کا کام اسکیویٹر کا نہیں ، اس کی بہتر صفائی بلڈوزر سے ہی کی جاسکتی ہے ۔ لیکن نہ جانے این ایچ اے حکام یہ کیوں نہیں سمجھتے ، انہوں نے کہا ۔ کہ شندور میں اب بھی دو فٹ سے زیادہ برف موجود ہے ۔ اور چترال کا گلگت سے رابطہ روڈ پر برف کی موٹی تہہ کی موجودگی کے باعث منقطع ہے ۔ تاہم مقامی لوگ ایمرجنسی میں پیدل چل کر غذر کی طرف جانے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ کہ لواری ٹنل پر برفباری کے دوران بھی برف صاف کرنے کا عمل جاری رکھا جاتا ہے ۔ جبکہ شندور اور گلگت بلتستان کے رابطے بحال رکھنے کیلئے شندور روڈ پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔ حالانکہ یہ کاروباری اور سیاحتی طور پر انتہائی اہمیت کی حامل سڑک ہے ۔ درین اثناعوام لاسپور نے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ شندور روڈ کی صفائی میں بہتری کے ساتھ ساتھ کام میں تیز رفتا لائی جائے