تازہ ترین
پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کے زیرِ اہتمام "29 واں یومِ تاسیس پاکستان تحریک انصاف” کے موقع پر ایک تقریب کنونشن ٹاؤن ہال چترال میں منعقد

چترال(نمائندہ )پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کے زیرِ اہتمام "29 واں یومِ تاسیس پاکستان تحریک انصاف” کے موقع پر ایک تقریب کنونشن ٹاؤن ہال چترال میں منعقد ہوا، جس کی قیادت سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لوئر چترال فخر اعظم صاحب نے کی۔
اس کنونشن میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی اور مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی جدوجہد، اصولوں اور عوامی خدمات پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ان کی بے مثال قیادت، قربانیوں اور پاکستان کے لیے انتھک جدوجہد پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔