اے وی ڈی پی کے زیر اہتمام وی سی آیون ون اور آیون ٹو میں وی سی اے ایف کے تحت انجام پانے والے پراجیکٹس و دیگر سرگرمیوں کا جائزہ اجلاس، ویلج کو نسل ڈویلپمنٹ پلان کی تیاری

چترال ( محکم الدین ) آیون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی ) کے زیر اہتمام وی سی آیون ون اور ٹو میں وی سی اے ایف کے تحت انجام پانے والے ترقیاتی منصوبوں اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں صحن پائین ، کورو ، صحن بالا ، درخناندہ ، بڑاوشٹ ، تھوڑیاندہ ، موڑدہ اور آٹانی کے وی سی اے ایف ممبران نے شرکت کی ۔ اور اپنے حلقوں میں تکمیل شدہ منصبوں اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق تجربات و عوامی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اپنی آرا کا اظہار کیا ۔ قبل ازین منیجر اے وی ڈی پی نے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، کہ اے وی ڈی پی 2005 سے یونین کونسل آیون کے عوام کو مختلف خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ اور اب تک مختلف ڈونرز کے تعاون سے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں ۔ اور عوام فائدہ اٹھا رہی ہے ۔ جن میں انفراسٹرکچر , صحت ،تعلیم ، زراعت ، واٹر سپلائی ، سنیٹیشن ، سپورٹس اینڈ کلچر ، ایریگیشن ، لائیو سٹاک ، سکل ٹریننگ ، ایسٹس کی تقسیم ، شجر کاری، کمپیوٹر لیب کا قیام ، سکالرشپ وغیرہ شامل ہیں ، جبکہ حالیہ برئیو پراجیکٹ اور اےکے آر ایس پی کے تعاؤن سے چھ وی سی آےایف نے ایریگیشن چینلز کی تعمیر و مرمت مکمل کی ہے ۔ جن سے زرعی زمینوں کیلئے پانی کی مشکلات دور کرنے میں مدد ملی ہے ۔ اور مزید کام کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے شرکاء نے برئیو پراجیکٹ اور اے کے آر ایس پی کے تعاؤن سے خواتین کو زراعت و لایو سٹاک اور دیگر شعبوں میں تربیت فراہم کرنے اور آوزار کی فراہمی و نہروں کی تعمیر پر ڈونر اداروں اور اے وی ڈی پی کا شکریہ ادا کیا ۔ اور مزید سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔
پروگرام کے دوسرے سیشن میں مختلف وی سی اے ایف نے اپنے علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور مستقبل میں ممکنہ بہتری لانے کیلئے ویلج کونسل ڈویلپمنٹ پلان ترتیب دیا ، اور پریزنٹیشن دیں ۔ ان میں ویلج کونسل ایون ون اور آیون ٹو کے مختلف وی سی اے ایف میں درجنوں مسائل سامنے آئے ۔ جن میں پینے کے صاف پانی کیلئے کنواں و سولر ٹینک کی تعمیر ، ایریگیشن چینلز کی تعمیر و مرمت ، سنیٹیشن ، لنک روڈز کی پختگی و بہتری ، زرعی معیاری بیج کھاد اور چھوٹے ٹریکٹرز سپرے پمپ کی فراہمی ، ٹریننگ برائے زراعت و حیوانات ، سیوریج سسٹم ، قبرستان کی تعمیر و چار دیواری ، نوجوانوں کیلئے ہنر کی تربیت ، خواتین کیلئے ووکیشنل سنٹر کا قیام ، ایک سی ڈی سکول کا قیام ، گرین ہاؤسز کا قیام ، اور باغبانی و شجر کاری کی تربیت اور پھلدار پودوں کی فراہمی کیلئے متعلقہ اداروں سے مزید تعاون کی درخواست کی گئی ۔
اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ تنظیمات کو مضبوط بنایا جائے۔ اور باہمی اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت اور غیر سرکاری اداروں کے تعاون اور خدمات سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے ۔ اور اے وی ڈی پی کے پلیٹ فارم سے باہمی گفت و شنید کے ذریعے ترقی کے عمل کو بار آور بنانے کیلئے ہر فرد اپنے حصے کا کردار ادا کرے ۔