Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کی تاریخ میں اس دن کو ایک تاریخی دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا ا ور یہ علاقے میں صنعت وحرفت اور زراعت کے لئے بھی گیم چینجر ثابت ہوگا،ڈی سی لویر چترال محسن اقبال

چترال (نمائندہ ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلڈنگ کی افتتاحی تقریب دنین کے مقام پر منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور ڈی سی لویر چترال محسن اقبال نے کہ چترال کی تاریخ میں اس دن کو ایک تاریخی دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا ا ور یہ علاقے میں صنعت وحرفت اور زراعت کے لئے بھی گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کسی علاقے میں کاروباری اور انڈسٹری کی ترقی میں اس ادارے کا بنیادی کردار ہوتا ہے اور یہ خوش آئند بات ہے کہ چترال کی سطح پر اس فورم کی قیادت کرنے والے اپنے مشن کے ساتھ مخلص اور قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جن کے بدولت اس ادارے کے لئے ایک عالیشان عمار ت کی تعمیر شروع ہوگئی ہے جو یہاں کاروبار، صنعت اور زراعت سے وابستہ افراد کے لئے مرکز کا کام دے گا۔ا نہوں نے کہاکہ یہ عمارت چار ماہ کے اندر اندر پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گی اور اگست کے ماہ یہاں ہونے والی نیشنل ایکسپو بھی یہیں منعقد ہوسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ یہاں کاروبار میں ترقی کے ساتھ یہاں خوشحالی آئے۔ اس سے انہوں نے چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محبوب اعظم، نائب صدر محمد وزیر خان اور دوسرے عہدیداروں، کاروباری وسماجی شخصیات کے ہمراہ بلڈنگ کی گراونڈ بریکنگ تقریب کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ چیمبر کے صدر حاجی محبوب اعظم نے اس امید کا اظہار کیاکہ اس عمارت کی تکمیل کے ساتھ چترال میں تجارت اور صنعت کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ زراعت کے شعبوں میں نمایان اضافہ ہوگا اور ہر شعبے کو درپیش مسائل مناسب پلیٹ فارم پر پیش ہوکر حل بھی ہوں گے۔ انہوں نے بلڈنگ کی عمارت کی تعمیر کا کام شروع کرنے میں تعاون پر مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کے ذاتی دلچسپی سے ہی یہ ممکن ہوسکا ہے۔ اس موقع پر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر سرتاج احمد خان کی خدمات کو بھی سراہا گیا جس نے زمین کی الاٹمنٹ اور اس پر تعمیر کے لئے فنڈز منظورکرنے میں دن رات ایک کیا اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے ذریعے یہ کام کروالیا۔



Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button