اپر چترال میں یوم تشکر جوش و جذبے سے منایا گیا

چترال(رپورٹ: کریم اللہ )بھارت کے خلاف پاک فوج اور فضائیہ کے شاہنیوں کی شاندار کامیابی کے بعد آج اپر چترال میں یوم تشکر کے حوالے سے مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ملکی سالمیت کے خاطر پاک فوج اور پاک فضائیہ کی شاندار قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
اس سلسلے میں ڈی سی آفس اپر چترال میں صبح سوئرے پرچم کشائی کے بعد شہید کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اس کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں یوم تشکر کے حوالے سے مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا، اساتذہ کرام اور انتظامی افسران نے پاک فوج اور فضائیہ کی شاندار فتح پر ان کو مبارک باد دی۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جب بھی وطن کے لئے ضرورت پڑے تو اپر چترال کا ہر شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہوں گے۔
اس موقع پر انتظامی افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر اپر چترال معظم خان بنگش کی قیادت میں پولیس لائن بونی میں موجود یادگار شہدا پر بھی حاضری دی گئی اور وہاں پر پھول چڑھا کر شہیداء کی قربانیوں کو یاد کر کے ان کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
جبکہ جمعہ کی نماز کے خطبے میں بھی پاک فوج و فضایہ کی قربانیوں کا تذکرہ کر کے مملکت خدادا داد پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کئے گئے۔




