Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

غواگئے گاڑی حادثہ۔۔ گاڑی میں سوار تینوں افراد دریا میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سب ڈویژونل پولیس افیسر چترال

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) بدھ کے روز دوپہر کو پرئیت گاؤں سے چترال شہر آنے والی غواگئے گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں افراد دریا میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سب ڈویژونل پولیس افیسر چترال سٹی سجاد حسین نے میڈیا کو بتایاکہ گاڑی کی پرئیت گاؤں سے روانگی کے وقت تین افراد محمد حنیف (ڈرائیور) ولد مہربان اور اکرام ساکنان پرئیت جبکہ تیسرا شخص اسم نامعلوم اس پر سوار تھے جبکہ راستے میں سواری اٹھانے کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ گاڑی کی حادثے کی ابتدائی وجہ تیز رفتار ی بتائی جاتی ہے جوکہ سڑک سے نکلنے کے بعد دریا کے دوسرے کنارے کے قریب گری ہوئی پائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ریسکیو 1122اور پولیس کی ٹیمیں گاڑی کو کوجوسائیڈ میں کنارے کی طرف نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں جبکہ گاڑی میں کوئی نہیں پایا گیا۔ دریں اثناء ریسکیو 1122کے اہلکار نے بتایاکہ ایک لاش کو چترال شہر میں دریا پر بہتے ہوئے دیکھنے کے بعد غوطہ خوروں کی ٹیم جوٹی لشٹ روانہ کی گئیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button