چترال گول کنزروینسی سے تعلق رکھنے والوں کاایکسپورٹ ایبل شکار کی پرمٹ ملنے پر خوشی کااظہار

چترال(نامہ نگار )چترال گول کنزروینسی سے تعلق رکھنے والوں نے شکار کی پرمٹ ملنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے گزشتہ روز گہریت گول کنزرویشن کمیٹی کےصدرفیض الرحمن کی اخباری بیان کو مسترد کرتے ہوئےڈی ایف او وائلڈ لائف رضوان اللہ یوسف زئی کاشکریہ ادا کیا ہے اور چیئرمین چترال گول نیشنل پارک سلیم الدین کی چترال گول کنزروینسی کے لئے کامیاب کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ چئیرمین سلیم الدین کی شبانہ روز محنت اور موثر قیادت کے نتیجے میں چترال گول کنزروینسی کو پہلی بار تاریخ میں ایکسپورٹ ایبل شکار کی اجازت حاصل ہوئی۔
انہوں نے اس تاریخی کامیابی پر چیف کنزرویٹر محسن فاروق اور کنزرویٹر نیشنل پارکس حسین احمد کا بھی شکریہ ادا کیاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس سال بولی دینے والوں نے آگست کے مہنے میں چترال کا دورہ کرکے مختلف مقامات کا معائنہ کرکے چترال گول کنزروینسی میں شکار کے لئے دلچسپی کا اظہارکیاتھا۔
انہوں نے کہایے کہ یہ کامیابی نہ صرف کمیونٹی کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہے بلکہ مقامی لوگوں کی معیشت کو مضبوط بنانے اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔