Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال، آیون، دروش گیس پلانٹ کیس،چیف سیکرٹری کے پی کے اور مرکزی سیکرٹری انرجی اینڈ پاور سے رپورٹ طلب

چترال(چترال ایکسپریس )چترال، آیون، دروش گیس پلانٹ کیس نوجوان رہنما پاکستان تحریک انصاف خواجہ آفتاب الدین پشاور ہائیکورٹ میں چترال گیس پلانٹ کیس میں پیش ہوئے۔سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف رضیت باللہ کی جانب سے دائر کردہ توہین عدالت کیس بزریعہ شیر حیدر ایڈوکیٹ کیس کیا گیا تھا۔وفاقی حکومت نے اس فیصلے پر عمل نا کرنے پر رضیت باللہ کی جانب سے توہین عدالت پشاور ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا تھا۔بدھ کے روز عدالت نے توہین عدالت کیس میں چترال کے عوام کو ایل پی جی گیس میں فوری طور پر ریلیف دینے کیلئے چیف سیکرٹری کے پی کے اور مرکزی سیکرٹری انرجی اینڈ پاور سے رپورٹ طلب کر لیا۔یاد رہے یہ کیس پشاور ہائی کورٹ کے 2023 کے فیصلے جس میں چترال میں فوری طور گیس پلانٹ لگانے کے حکم کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کرنے پر دائر کی گئی تھی۔درخواستی رضیت باللہ نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے عوام کو ہر صورت گیس پلانٹ کی صورت میں فائدہ پہنچائیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button