تازہ ترین

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے وفد کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

پشاور(نامہ نگار)چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے وفد نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈائریکٹر ٹی ڈی اے پی نعمان بشیر، صدر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی محبوب اعظم اور ایگزیکٹیو باڈی ممبر منظور قادر شامل تھے۔
ملاقات میں چترال ایکسپو 2025 کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے گورنر خیبر پختونخوا کو دوسری چترال ایکسپو 2025 میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت دی جو کہ 25 اور 26 اکتوبر کو پامیر ریورسائیڈ اِن چترال میں منعقد ہوگی۔
صدر چترال چیمبر حاجی محبوب اعظم نے گورنر کو بتایا کہ چترال ایکسپو کا مقصد چترال کے کاروباری پوٹینشل کو اجاگر کرنا، مقامی صنعتوں کو فروغ دینا، اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو چترال کی مارکیٹ سے متعارف کرانا ہے۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چترال چیمبر اور ٹی ڈی اے پی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے ایونٹس نہ صرف چترال بلکہ پورے صوبے کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
گورنر نے امید ظاہر کی کہ چترال ایکسپو 2025 صوبے میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کا نیا باب ثابت ہوگا اور حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button