Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تحریری امتحان میں پہلی پوزیشن لینے کے باوجود ان کو ناکام قرار دینا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے میرٹ کو بالائے طاق رکھنے کی مترادف ہے ۔زاہد احمد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ژانگ بازار چترال کی رہائشی زاہد احمد نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال ڈاکٹر فیض الملک جیلانی کے خلاف کاروائی کی جائے جوکہ میرٹ کے خلاف تعیناتی کرکے میرٹ اور قانون کی بالا دستی کے بارے میں حکومتی دعوے کی نفی کردی ہے ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے ایم ۔ ایس نے گزشتہ مئی کے مہینے میں جونئیر کلینیکل ٹیکنیشن پیتھالوجی کی اسامی کے لئے اشتہار طلب کیا جس میں درخواست دینے کی آخری تاریخ 10جون تھی لیکن سیاسی اثرورسوخ کے حامل ایک امیدوار سے 18جولائی کو درخواست وصول کرلیا گیا اور تحریری ٹیسٹ میں پانچویں پوزیشن پر ہونے کے باوجود ان کی سیلیکشن اور تقرری عمل میں لا کر میرٹ اورانصاف کا جنازہ نکال دیا ۔ زاہد احمد نے کہا کہ تحریری امتحان میں پہلی پوزیشن لینے کے باوجود ان کو ناکام قرار دینا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے میرٹ کو بالائے طاق رکھنے کی مترادف ہے ۔ا ن کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھینے والی سینیٹر ثمینہ عابد صاحبہ نے گزشتہ ماہ ہسپتال کے دورے کے موقع پر ہسپتال میں صفائی کے فقدان اور بد انتظامی دیکھ کر برہمی کا اظہار کرکے ان کو فوری طور پر ہٹانے کے عزم کا اظہار کیا تھا جوکہ ان کی نااہلی کا ثبوت ہے اور ایسے شخص سے میرٹ کا توقع رکھنا بھی عبث ہے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے قائد اور وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ نواز شریف کے خلاف تحریک احتساب چلانے اور دھرنا دینے سے پہلے اپنے گھر میں میرٹ کے قتل عام کی خبر لیں اور حقدار کو اس کا حق دلوائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button