Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چوہدی انوررجعلی نکاح نامہ بناکربلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔خورشیدہ بی بی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)چترال کے گاؤں جغورسے تعلق رکھنے والی نوعمرخاتون خورشیدہ بی بی نے حکومت اوراعلیٰ عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے اغواکرکے فروخت کرنے والے گروہ اوران کوخریدنے والے بااثرشخص کوگرفتارکرکے ان کوانصاف دلائی جائے جبکہ ان کی جان کولاحق خطرے کے پیش نظران کوسیکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔اپنے ضعیف العمرباپ کے ہمراہ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی دکھ بھری کہانی سناتی ہوئی کہاکہ اس سال جنوری میں جب وہ پشاورصدرمیں اپنے رشتہ دارکے ہاں اپنے بیمارباپ کے ساتھ رہائش پذیرتھی ،توچترال سے تعلق رکھنے والے چارافرادنے ان پرنشہ آورسپرے کرکے ان کوآزادکشمیرپہنچاکرایک مالدارشخص چوہدری انورکوچھ لاکھ روپے کے عوض فروخت کردیا۔انہوں نے کہاکہ وہ چھ ماہ چوہدری انورکے قیدمیں رہی اوران کی ذیارتی کانشانہ بنتی رہی ۔اپنی رہائی کاقصہ سناتے ہوئے DSC00073انہوں نے بتایاکہ گھرمیں آنے والے ایک نیک دل شخص کی مددسے وہ گھرسے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوکرپشاورپہنچ گئی ۔انہوں نے کہاکہ جب انہوں نے چترال پہنچ کرمقامی پولیس کے پاس اپنے اغواء کاروں اورراجہ انورکے خلاف درخواست دے دی تواس کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ راجہ انوران کے جان کے درپے ہے اوران کے پیچھے چترال پہنچ گئے ہیں اورٹیلی فون پرانہیں ان کے باپ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہاہے اورجعلی نکاح نامہ بناکران کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرانصاف نہیں ملی تووہ خودسوزی کرنے مجبورہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button