Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال شہر کے نواحی گاؤں مغلاندہ کی جوان سال رہائشی فہیم الدین ولد امین الدین سے اتفاقیہ طور پربندوق چل جانے کی وجہ سے جان بحق

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال شہر کے نواحی گاؤں مغلاندہ کی جوان سال رہائشی فہیم الدین ولد امین الدین سے اتفاقیہ طور پربندوق چل جانے کی وجہ سے جان بحق ہوگئے ۔ چترال پولیس کے مطابق وہ شوت جغور میں مرغابیوں کے لئے بنائی گئی تالاب کے کنارے اپنے چھریدار بندوق لئے بیٹھا تھاکہ بندوق سے گولیاں اتفاقیہ فائر ہوا اور ان کا جسم گولیوں کا نشانہ بننے سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے ۔ وہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں سافٹ وئر انجینئرنگ کا طالب علم تھا اور حال ہی میں ان کی منگنی بھی ہوگئی تھی۔ دریں اثناء سنگور گاؤں میں دو فریقو ں کے درمیاں ابپاشی کے نہر پر تنازعہ نے شدت اختیار کرلی اور تصادم کے نتیجے میں ایک شخص صدیق الرحمن ٹانگ میں گولی لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button