Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

موجودہ ڈپٹی کمشنر چترال نے انتہائی دلچسپی اور لگن سے چترال کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔خوش محمد

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) ممبر تحصیل کونسل گرم چشمہ خوش محمد نے ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ کی خدمات پر اُسے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر چترال نے انتہائی دلچسپی اور لگن سے چترال کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اور ہسپتال ، روڈز ،پارک کی تعمیر ،فری کوچنگ کلاسز کا قیام اور میرٹ پر کام اس کے کارنامے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں ایک طویل عرصے بعد ایک فعال اور غریب پرور ڈپٹی کمشنر کا تقرر ہوا ہے ۔ جو دن رات علاقے کے مسائل حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا ۔ کہموجودہ ڈپٹی کمشنر کو مزید وقت دیا جائے ۔ تاکہ چترال کے مزید مسائل حل ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے بے شمار مسائل کا انبار صوبے کی طرف سے یہاں غیر فعال ڈپٹی کمشنروں کی تعیانی بھی ہے ۔ اور گذشتہ پندرہ سالوں میں اُسامہ احمد وڑائچ واحد ڈپٹی کمشنر ہیں ۔ جس نے عوامی خدمت کو عبادت کا درجہ دیا ہے ۔ اور اپنی بساط سے بڑھ کر عوامی مسائل حل کرکے اُنہیں سہولت دینے میں کوشاں ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button