347

پرویزخٹک کی زیرقیادت مقامی حکومتوں کانظام کامیابی سے ہمکنارکیاجائے گا۔سیکرٹری بلدیات

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)محکمہ بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ہفت روزہ ماسٹر ٹرینرز تربیتی کورس لوکل گورنمنٹ سکول حیات آباد پشاور میں اختتام پذیر ہو گیا جو نئے بلدیاتی نظام اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر صوبے بھر کے میونسپل افسران اور اہلکاروں کیلئے شروع کیا گیا ہے یہ تربیتی پروگرام صوبے بھر کے ساتوں ڈویژنوں میں شروع کیا گیا ہے اسکی تکمیل پر 165ماسٹر ٹرینر صوبے بھر میں 42ہزار سے زائد نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو مقامی سطح پر تربیت دینگے وفاقی جمہوریہ جرمنی اپنے عالمی ادارے جی آئی زی کی وساطت سے تربیتی پروگرام میں صوبائی حکومت سے مالی اور تکنیکی تعاون کر رہا ہے سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی جمیل احمد نے تربیتی پروگرام کی افتتاحی نشست میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی مدبرانہ قیادت میں صوبے میں دیگر کئی شعبوں میں تعمیر و ترقی کا عمل تیز کرنے کے علاوہ مقامی حکومتوں کا نظام بھی کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا انہوں نے ہمہ گیر تربیتی کورس تشکیل دینے پر بلدیات سکول کے ڈائریکٹر سید رحمان اور جی آئی زی کے ٹیم لیڈر فلپ ناہنکی کی کاوشوں کو سراہا پروگرام کے آخر میں سپیشل سیکرٹری بلدیات محمد اصغر نے فارغ التحصیل میونسپل افسران میں اسناد تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں