481

صوبہ بھرمیں 13ہزاراساتذہ بھرتی کرلیے گئے ہیں پرویزخٹک

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہاہے کہ صوبہ بھرمیں 13ہزاراساتذہ بھرتی کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید11ہزاراساتذہ 2000ڈاکٹراور1000ٹرسنگ سٹاف آئندہ چندماہ میں بھرتی کئے جائیں گے،جہیں بعدازاں مستقبل کیاجائے گا۔صوبے کے پولیس ایکٹ میں ایسی ترامیم کی جارہی ہیں جس کاسارا فائدہ غریب عوام کوہوگاپولیس کوبااختیاربنایاہے ۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ ادوار میں لوٹ مارکرنے والوں کادوراب نہیں آئے گاہمیںیقین ہے کہ عوام کوپی ٹی آئی کی اصلاحات پر اعتماد ہوچکاہے اوروہ گذشتہ ادوارمیں قومی خزانے پرہاتھ صاف کرنے اورغریبوں کے استحصال کے دھوکے میں نہیں آئیں گے صوبے کے سابقہ حکمرانوں کواحتساب کے حوالے سے ڈروانے خوب آرہے ہیں تواس کامیں ذمہ دارنہیں ہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف صاف اورشفاف طریقے سے نظام کی تبدیلی اورکرپشن سے پاک انصاف پرمبنی معاشرے کی قیام کے لئے کوشاں ہیں اوریہی وجہ ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان مستعفی ہوکرپی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں ع۔عمران خان کی قیادت اورصوبائی حکومت پربھرپوراعتماع کااظہارکررہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے میں ایسانظام رائج کریں جس سے غریب عوام وزیراعلیٰ،وزراء اورناظمین کے محتاج نہ ہوں اورجس ادارے اورمحکمے میں وہ جائیں ان کے مسائل خودبخودحل ہوں ہم نے اداروں کوبحال اوربااختیارکرکے سیاست سے پاک کردیاہے تاکہ سکولوں ،ہسپتالوں،تھانوں،پٹوارخانوں میں عوام کے مسائل سیاسی سفارش اورکسی تکلیف کے بغیرحل ہوں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں تمام ملازمتیں میرٹ پرکی جارہی ہیں تاکہ حقدارکواس کاحق ملے اورقابل لوگ سرکاری محکموں پر�آگے آئیں کیونکہ نا لائق افسران نے اس صوبے کابیڑاغرق کیاپچھلے ادوارمیں جس طرح عوام اورخصوصاغریبوں کااستحصال ہواوہ میں نے خود دیکھاہے مجھے پرکرپشن کاالزامات لگانے والے خود اپنے گربیانوں چھانک کردیکھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں