تازہ ترین

پولیس لائین لوئر چترال میں سانحہ پولیس لائن پشاور کےشہداء کی ایصال ثواب کیلئے ختم القرآن کا اہتمام

چترال(نامہ نگار)سانحہ پشاور پولیس لائن کو ایک سال بیت گیا۔گزشتہ سال 30.01.2023 کو پولیس لائن پشاور کے مسجد میں ایک زور دار دھماکہ ہوا تھا جس میں پیش امام سمیت 100 سے زیادہ پولیس آفسران واہلکاران شہید جبکہ 150 سے زائد اہلکار زخمی ہوچکے تھے۔صوبہ خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ پولیس لائن لوئر چترال میں بھی شہداء کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے ختم القران کا اہتمام کیاگیا۔جسمیں کثیر تعداد میں پولیس آفسران واہلکاران نے شرکت کیں اور سانحہ پشاور کے شہداء اور خیبرپختونخواہ پولیس کے شہداء کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گیئں۔ایکٹنگ ڈی پی او لوئر چترال محمد ستار خان نے یادگار شہدا پر حاضری دی، سلامی پیش کی، پھول چڑھائے اور شہداء کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button