ملک میں حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر چترال کو ممکنہ خطرات سے بچانے کے سلسلے میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی قیادت میں ایک اہم جوائنٹ سیکیورٹی کانفرنس منعقد

چترال ( نمائندہ) ملک میں حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر چترال کو ممکنہ خطرات سے بچانے کے سلسلے میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی قیادت میں ایک اہم جوائنٹ سیکیورٹی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس افسران اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور سیاحتی سیزن کے دوران ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اہم فیصلوں میں افغان غیر ملکیوں کی سخت نگرانی، دروش اور چترال بازار میں مشترکہ اسکیننگ آپریشن، ہوٹلوں، ہوسٹلز اور پناہ گزین کیمپوں کی کڑی نگرانی، پولیس گشت میں تسلسل، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے خلاف مشترکہ کارروائی، اور مقامی سکاؤٹس کی بھرتی میں اضافہ شامل تھے۔ مزید برآں، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے تمام اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق کا فیصلہ کیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔



