304

دروش میں ٹی ایم اے اور محکمہ ایریگیشن کے خلاف احتجاجی جلسہ

چترال (بشیر حسین آزاد) دروش کے عوام نے ٹی ایم اے اور محکمہ ایریگیشن کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے ۔ کہ ایک ہفتے کے اندر واٹر سپلائی اسکیم لاوی اور ایریگیشن چینل لاوی کی ناقص کارکردگی کے مرتکب ٹھیکہ دار اور محکمہ کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی ۔ تو سنگین اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔ دروش بازار چوک میں نماز جمعہ کے بعد ایک بڑے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممبر تحصیل کونسل دروش حاجی عبد السلام ،چیرمین وی سی دروش محمد نواز ، وائس چیرمین امیر فیاض ،یوتھ کونسلر ہدایت الرحمن ، ارشاد عالم ، اکمل بھٹو اور حاجی محمد حنیف نے کہا ۔ کہ واٹر سپلائی سکیم لاوی پر ایک کروڑ پچیس لاکھ اور ایریگیشن چینل لاوی پر چھ کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود دونوں منصوبے ناکام ہیں ۔ اور عوام پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ دونوں منصوبوں کی تعمیر میں بہت بڑی رقم خرد برد ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو کوئی فائد نہیں پہنچا ۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ۔ کہ ایک ہفتے کے اندر متعلقہ اداروں اور ٹھیکہ داروں کے خلاف کاروائی کرکے خرد برد شدہ رقم منصوبے پر لگا کر اُن کی تکمیل کی جائے ۔ تاکہ لوگوں کو پینے اور آبپاشی کے پانی میسر ہو سکیں ۔ بصورت دیگر تمام خواتین اور بچوں سمیت دروش بازار چوک پر دھرنا د یا جائے گا ۔ اور ایسی صورت میں ناخوشگوار حالات کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور ٹھیکہ دار و متعلقہ اداروں پر ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں