Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ممبرصوبائی اسمبلی چترال ، سید سردار حسین کا دورہ گلگت بلتستان اور سیاسی مصروفیات

گلگت( نمائندہ خصوصی ) ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ ، سید سردار حسین نے گلگت بلتستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ اپنی سیاسی مصروفیات کے دوران ایم پی اے نے سیاسی اور سماجی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں ۔ ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی برائے گلگت بلتستان کے دفتر میں ڈپٹی اسپیکر قانوں ساز اسمبلی جعفراللہ خان کی صدارت میں اسمبلی کے دیگر ممبروں کے ساتھ ایک تفصیلی نشست ہوئی اس نشست میں گلگت بلتستان کے سینئر اور معروف صحافی ایمان شاہ کے علاوہ پرنٹ اور حرکی میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی سید سردار حسین نے گلگت بلتستان کے سیاسی رہنماؤں سے شاہ راہ ریشم کو چمرکھن ٹنل کے ذریعے چترال سے گزارتے ہوئے پاکستان سے ملانے کے حوالے سے مشترکہ منصوبہ سازی کی مدلل تجویز پیش کی ۔ انہوں نے میٹنگ کے شرکا سے باتیں کرتے ہوئے مستقبل قریب میں گلگت بلتسان اور خیبر پختو نخواہ کے سیاسی نمائندوں کی ایک اہم میٹنگ رواں سال اسلام آباد میں منعقد کرانے کی بھی تجویز دی ۔ اُمید کی جاتی ہے کہ یہ میٹنگ جلد منعقد کی جائے گی اور چمر کھن ٹنل پر باہمی افہام و تفہیم کے بعد کام شروع ہوگا ۔ اس کے علاوہ شندور روڈ کی اہمیت پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شندور روڈ کا سال بھر کھلا رہنا موجودہ حالات کے تناظر میں وقت کی اہم ضرورت ہے اس روڈ کی چترال سے زیادہ گلگت بلتستان کے لئے اہمیت ہے ۔ انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے ممبروں سے پُر زور اپیل کی کہ شندور روڈ کو ہر قسم کی آمدو رفت کے لئے سال بھر کھلا رکھا جائے ۔ انہوں نے ماحول کو درپیش غیر یقینی موسی حالات کی طرف شرکا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے وقت بے وقت علاقوں پر پڑنے والی قدرتی آفات سے اپنے پہاڑی علاقوں کو محفوظ رکھنے کے لئے چترال اور گلگت کو مل کر حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں تمام پہاڑی راستوں، خصوصی طور پر گلگت اور چترال کو ملانے والی شاہراہ کو ہر قسم کی مشکل موسمی حالات سے نمٹنے کے قابل بنانے کا مشورہ دیا جسے بہت سراہا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت اور چترال اگرچہ مختلف صوبوں میں واقع ہیں تاہم گلگت اور چترال کا آپس میں رشتہ سگے بہن بھائیوں کا ہے ، گلگت بلتستا ن اور چترال کے لوگ ، ان کی ثقافت ، رہن سہن ، جعرافیائی مسائل ، پہاڑ ، دریا اور یہاں تک کہ اس علاقے کا ہر زرہ ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہے ۔ لہذا چترال کی محبت کا رشتہ گلگت بلتستان کے ساتھ ہمیشہ سے مضبوط رہا ہے اور رہیگا ۔ آخر میں سپیکر قانون ساز اسمبلی برائے گلگت بلتستان نے ممبر صوبائی اسمبلی سید سردار حسین کی گلگت آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور چترال کے ساتھ اپنا رشتہ ہمیشہ کے لئے مضبوط رکھنے کی یقین دہانی کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button