Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پاکستان یوگاکونسل جامعہ چترال میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں کرداراداکرے گی

چترال ( نمائندہ ) یونیورسٹی آف چترال طلبہ و طالبات کی جامع تعلیم و تربیت کیلے کثیرالجہتی اقدامات کررہی ہے۔
ہم نصابی سرگرمیوں کے سلسلے میں پاکستان یوگاکونسل کے تعاون سے پچھلے دنوں جامعہ میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا جس سے کونسل کے جنرل سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ خالد علیزئی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلبہ کو یوگاکے انسان کی جسمانی و ذہنی صحت پر مثبت اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں مزید کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پاکستان یوگا کونسل جامعہ چترال کے اشتراک سے مستقبل میں بھی پروگرام ترتیب دیتارہے گا۔ ورکشاپ سے یونیورسٹی کے پرووسٹ ڈاکٹرتاج الدین ، ڈائیریکٹر ایکیڈیمکس ڈاکٹر ضیاء الحق اور ڈپٹی ڈائیریکٹر کیو۔ ای۔ سی یاسرعرفات نے بھی ہم نصابی سرگرمیوں کی تعلیمی افادیت کے حوالے سے خطاب کیا۔

Related Articles

Back to top button