Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تحصیل ارندوہ کی ترقی میری اولین ترجیح ہے۔زلزلہ متاثرین کو ہرصورت امداد ملیگی۔ایم پی اے سلیم خان

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) گزشتہ دنوں ممبر صوبائی اسمبلی \چیئرمین ڈیڈک سلیم خان نے تحصیل ارندو کا ایک تفصیلی دورہ کیا۔ اُنہوں نے تحصیل ارندو کے ہائیرسیکنڈری سکول کی نوتعمیر شدہ بلڈنگ کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی حکومتوں میں ارندو کو پسماندہ رکھا گیا۔مگر جب سے چترال کے باشعور عوام نے مجھے منتخب کیا تو اپنے گزشتہ دور حکومت میں ارندو میں کئی ترقیاتی کام کیے۔جن میں ہائیر سیکنڈری سکول،ایک زنانہ مڈل سکول،دوپرائمری سکول ،ایک ڈسپنسری،تین کروڑ میں واٹر سپلائی ،آر ایچ سی ہسپتال ارندو کے لئے ایمبولنس اور تین کروڑ روپے کے دیگر سامان کے علاوہ کئی اور ترقیاتی اسکمیں ہوئیں۔جن کی وجہ سے ارندو کے محروم عوام بہت جلد چترال کے دوسرے علاقوں کے برابر ترقی کرینگے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ترقی کے لئے تعلیم واحد ایک ذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے بچوں کا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔عوامی مطالبے پر اُنہوں نے کہا کہ ارندو کے زیر تعمیر روڈ پرکام کا آغاز دوبارہ شروع کروانے کے لئے اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔آر ایچ سی ہسپتال میں ڈاکٹر کی تعیناتی ودیگر عملہ کی کمی کو فوری طورپر پورا کیا جائیگا۔لوگوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ زلزلہ متاثرین کا سروے صحیح طریقے سے نہیں ہوا اکثر علاقے سروے سے رہ گئے ہیں ۔تو ایم پی اے نے وعدہ کیا کہ جو علاقے اس سروے ٹیم سے رہ گئے ہے سروے ٹیمیں تمام متاثرین کا دوبارہ سروے کریں گے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کے چاردیواری اور مویشی خانے گرچکے ہیں۔وہ ان کو بھی ریلیف دینے کے لئے صوبائی اسمبلی میں آواز اُٹھا چکے ہیں اور صوبائی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ تمام زلزلہ متاثرین تک امداد پہنچایا جائیگا۔اس سے پہلے جب ایم پی اے سلیم خان ارندو کے علاقے دامیل پہنچ گئے تولوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،ایک تقریب دمیل نسار میں وی سی چیئرمین گل حمید خان کے ڈیرے پر منعقد ہوئی۔وہاں پر بھی ایم پی اے سلیم خان نے سڑک ،بجلی گھر اور جی پی ایس سکول کی تعمیر کااعلان کیا۔ارندو خاص میں تقریب کے دوران کئی نومنتخب کونسلرز کے علاوہ وی سی کے وائس چیئرمین محراب خان نے اپنے قبیلے کے ہمراہ پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا اس تقریب میں ڈسٹرکٹ کونسلر شیر محمد،وی سی کے چیئرمین قاری آمین ،تحصیل ارندو کے صدر زاہد اللہ ،پی پی پی کے ضلعی نائب صدر جاوید اختر،پی وائی او کے صوبائی رہنما اکمل بھٹو نے بھی شرکت کی۔شمولیتی تقریب میں یوتھ کونسلر شیر غنی نے اپنے دیگر 15یوتھ ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button