420

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودکے لوئرچترال کے دورے پر پاکستان پیپلزپارٹی ایک جمہوری جماعت ہونے کے ناطےاس دورے کو خوش آئندہ قراردیتاہے/نظارولی شاہ

چترال(پریس ریلیز)انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی لوئرچترال نظارولی شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان 26اکتوبر2021کوچترال لوئراوراپرکادورہ کررہے ہیں ۔پاکستان پیپلزپارٹی ایک جمہوری جماعت ہونے کے ناطےاس دورے کو خوش آئندہ قراردیتاہے اورخصوصا چترال میں یہ روایت رہی ہے کہ تما م سیاسی پارٹیزملکراس کااستقبال کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ ایسے دورے سے قبل تمام سیاسی پارٹیزکی میٹنگ بلواکرانکی مشاورت سے ضلع کے عمومی مسائل کے حوالے سے مطالبات اس کے سامنے پیش کرتے تھے ۔تاہم موجودہ ضلعی انتظامیہ اس دفعہ ایسی میٹنگ نہیں بلوایاہے ۔جس کی پی پی پی لوئرچترال بھرپورمذمت کرتی ہے اوروزیراعلیٰ کوچترال میں خوش آمدیدکہتے ہیں اورساتھ ہی اس کی توجہ میں یہ بات لاناچاہتے ہیں کہ چترال میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کئی اسکیم پچھلے دورحکومت میں منظورہوئے تھے ۔جن  میں سے چندایک یہ ہیں۔چترال بمبوریت روڈ ،چترال گرم چشمہ روڈ،چترال شندورروڈشامل ہیں ان پرتاحال کوئی عمل درآمدنہیں ہواہے۔اورگیس پلانٹ کے لئے زمین بھی ایکورائیرکی گئی تھی ۔اس کومکمل بندکی گئی ہے۔لواری ٹنل کی اپروچ روڈ بطرف چترال عشریت میں کام مکمل بندہوچکاہے نیزچترال یونیورسٹی اور200بستروں میں مشتمل ہسپتال کے لئے مختص فنڈتاحال جاری نہیں ہوئے  ہیں ۔لہذایہ مطالبہ کیاجاتاہے کہ چترال کے دورے کے موقع پرمحترم وزیراعلیٰ صرف زبانی اعلان نہ کر یں بلکہ باقاعدہ طورپران پراجیکٹ کرکام شروع کرویاجائے ۔کیونکہ مذکورہ اسکیمیں چترال کی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہیں اورحکومت کی سیاحت کے فروغ کےحوالے سے کئے گئے دعویٰ کی کامیابی کے لئے بھی انتہائی اہم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں