201

گلگت شندور روڈ متاثرین کےلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے، نواز ناجی

غذر ، عمائدین پونیال کے وفد نے نواز خان ناجی کے ہمراہ کمشنر گلگت ریجن، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو اور ڈپٹی سپیکر GB اسمبلی سے ان کے دفاتر میں الگ الگ تفصیلی ملاقاتیں کیں اور واضح کیا کہ متاثرین کے خدشات و مطالبات پر عمل درآمد ہونے تک پونیال کے عمائدین چین سے نہیں بیٹھیں گے اس بات میں دو رائے نہیں کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا اور ملک کے دیگر شہروں و منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے میں بھی آسانی ہوگی اور لاکھوں لوگ مستفید ہونگے۔دوسری طرف اس منصوبے کی تعمیر کی وجہ سے متاثر ہونے والے چند سو گھرانوں پر قیامت ٹوٹنے والی بھی ہے جو کہ اپنی ہی سر زمین پر بے زمین ہونے جارہے ہیں جس کا اندازہ ان متاثرین کی داد رسی کےلئے پہنچ کر ہی لگایا جا سکتا ہے بنیادی طور پر وفاقی حکومت نے اس منصوبے کی تعمیر کےلئے لگ بھگ پچاس ارب روپے مختص کر رکھا ہے جسمیں معاوضے کی رقم بھی شامل ہے ایک اندازے کے مطابق پچاس ارب میں سے 20 فیصد رقم زمین، مکانات و دکانوں کے لئے رکھی گئی ہے باقی ماندہ 80 فی صد رقم تعمیراتی کمپنیوں کو ادا کی جائیں گی جو 20 فی صد رقم معاوضوں کے مد میں رکھنے کا بتایا جارہاہے وہ بھی یک مشت متاثرین کو نہیں ملنے والے ہیں۔ مکمل معاوضے ملنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں ماضی قریب کی اگر کوئی مثال چاہیے تو قراقرم ہائی وے کے متاثرین کا حال معلوم کیا جاسکتا ہے ریاست ماں کے مانند ہوتی ہے مگر پچھلے ڈیڑھ سال سے ہم متاثرین کو درپیش مسائل کی داد رسی کے لئے ذمہ دار حکام کے دروازوں پر سوالی ہیں بدقسمتی سے کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ الٹا یہ بتا کر مخمصے میں ڈالا جا رہا ہے کہ حق کی بات کروگے تو پورا منصوبہ ہی کھٹائی میں پڑ جائےگا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی اب تک اس بات پر بضد ہے کے وہ متاثرین کو 2019 کے شیڈول ریٹس کے حساب سے معاوضے ادا کرینگے جبکہ ہم 2023 کے تجویز کردہ ریوائز ریٹس کو بھی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر سمجھتے ہیں سرکار اسوقت جو رقم فی کنال کے حساب سے متاثرین کو ادا کر کے زمینیں تصرف کرنا چاہ رہی ہے زمینی حقائق یہ ہیں کہ اس رقم سے ایک مرلہ زمین بھی نہیں خریدی جاسکتی لہٰذا ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے ایک آدھ وزیر و مشیر کی کرپشن روک کر جلد از جلد گلگت شندور روڈ کے متاثرین کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں بصورت دیگر متاثرین اپنے حق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں