Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آغوش الخدمت چترال میں ناظرہ قرآن ختم کرنے اور سالانہ امتحان میں نمایان پوزیشن لینے والے آغوشین کے اعزاز میں "قرآن کانووکیشن” کے نام سے تقریب

چترال (نامہ نگار)آغوش الخدمت چترال میں ناظرہ قرآن ختم کرنے اور سالانہ امتحان میں نمایان پوزیشن لینے والے آغوشین کے اعزاز میں "قرآن کانووکیشن” کے نام سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سید وقاص انجم جعفری سیکرٹری جنرل الخدمت فائونڈیشن پاکستان، خالد وقاص چمکنی صدر الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ خیبرپختونخوا اور جبران بلوچ ڈائریکٹر ایجوکیشن الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان خصوصی طور پر پروگرام میں شریک ہوئے۔ ان کے علاؤہ بچوں کے سرپرستوں سمیت معززین علاقہ کثیر تعداد میں شریک محفل رہے۔ چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی آغوش چترال حاجی مغفرت شاہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن چترال مولانا جمشید احمد نے طلبہ کے ساتھ آخری سورتوں کی دہرائی کے ذریعے رسم ختم قرآن سرانجام دیا۔ سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ نے مہمانوں سے اعزازات وصول کیے۔ آغوش کے بچوں نے اسٹیچ سیکرٹری کی ذمہ داری سرانجام دی۔ مہمان خصوصی نے بچوں کی خود اعتمادی اور صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ پروگرام کا اختتام مولانا رفیع کی دعا کے ساتھ ہوا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button