247

آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن (APJEA)لویر چترال نے مہنگائی میں ہوش ربا اضافے کے تناسب سے تنخواہوں میں کم از کم 100فیصد اضافے کا مطالبہ

چترال (نامہ نگار ) جمعرات کے روز آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن (APJEA)لویر چترال نے مہنگائی میں ہوش ربا اضافے کے تناسب سے تنخواہوں میں کم از کم 100فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے ایسوسی ایشن کے صدر فضل نبی، جنرل سیکرٹری عبدالعلیم، فنانس سیکرٹری ذکریا، سابق صدر محمد علی اور سینئر نائب صدر حاجی احمد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کا سب سے متاثر طبقہ سرکاری ملازمین ہیں۔ انہوں نے میڈیکل الاونس، ہاوس رینٹ اور کنونس الاونس میں مناسب اضافے پر بھی زوردیا اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کی کموٹیشن کو 35فیصد سے گھٹا کر 25فیصد کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مطالبات کے منظور نہ ہونے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں