Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کا پولیس اسٹیشن دروش دورہ

چترال(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس افیسرلوئرچترال صلاح الدین کنڈی نے پولیس اسٹیشن دروش کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم, ڈی۔ایس۔پی۔سکیورٹی لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مبارک احمد اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔پولیس اسٹیشن دروش پہنچنے پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال کو سلامی پیش کی گئی ۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے تھانہ کی صفائی ,بلڈنگ, مال مقدمات جوانوں کے بیرکیں ,فرنٹ ڈیسک روم ,سی۔سی۔ٹی۔وی کیمروں اور تھانہ کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حوالات کو بھی چیک کیا۔ایس۔ایچ۔او تھانہ اور محرر اسٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ تھانے آنے والے افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور انکی بھرپور قانونی معاونت کیا کریں ۔ڈی۔پی۔او نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس فورس کی ذمہ داری اور علاقے سے منشیات سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں ۔ معمولی نوعیت کے تنازعات معتبرات علاقے کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کریں۔اس کے علاوہ تھانے کے سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا موجودہ حالات کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کئے۔ ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی ان کے زیر استعمال اسلحہ ایمونشین کو چیک کیا اور ہلمٹ و جیکٹ کے استعمال پر شاباشی دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button