Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں اوران کو درپیش مسائل کوسامنے رکھتے ہوئے ( اے کے آر ایس پی) نے خواتین ادبی فورم چترال کی تعاون سے چترال یوتھ فورم قائم

چترال (نامہ نگار)چترال کے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں اوران کو درپیش مسائل کوسامنے رکھتے ہوئےآغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال ( اے کے آر ایس پی) نے خواتین ادبی فورم چترال کی تعاون سے چترال یوتھ فورم قائم کیا ۔اس فورم مستقبل بنیادوں پرآگے لے جانے کے لئے کابینہ تشکیل دی گئی ۔جس میں چترال کے معروف صاحب کتاب شاعرہ ،لکھاری ،سماجی کارکن اورریڈیوہوسٹ فریدہ سلطانہ فری صدر،جمشیداحمدسینئرنائب صدر،صباحت رحیم بیگ نائب صدر،انم اروبا اورسیدزیشان ناصر کوانفارمیشن سیکرٹری مقریرکیاگیا۔کابینہ کے علاوہ فورم میں ۲۰ ممبران موجود ہیں۔نومنتخب صدر فریدہ سلطانہ فری نے کہاکہ اس فورم کوضلع کے بعد صوبائی سطح پرشناخت دی جائے گی اس فورم کا بنیادی مقصد تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ضلعی اور صوبائی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ضلعی و صوبائی فورمزمیں نوجوانوں کے مسائل اورمشکلات، مواقع کی نمائندگی کرتے ہوئے ان تمام مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردارادا کرنا ہے جونوجوانوں کی ترقی کی راہ میں روکاوٹ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button