Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈینگی سے بچاﺅ کے طریقہ اختیار کرکے اس موذی اورجان لیوا بیماری سے بچا جا سکتا ہے/ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرلوئرچترال جبارغنی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنرلوئرچترال محمدعلی خان کی ہدایت پرڈسٹرکٹ یوتھ آفیس لوئر چترال کے زیراہتمام و مالی معاونت اورمحکمہ ہیلتھ لوئرچترال کے باہمی اشتراک سے گذشتہ روز یوتھ آفیس لوئرچترال میں ڈینگی کے خلاف آگاہی مہم کے حوالے سے سمینارکااہتمام کیاگیا۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرلوئرچترال جبارغنی اوردوسروں نے کہاکہ ڈینگی سے بچاﺅ کے طریقہ اختیار کرکے اس موذی اورجان لیوا بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ڈینگی سے بچاو کی احتیاطی تدابیر بارے بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈینگی مچھر کے انڈوں اور لاروا کو ختم کرنے کے لیے فالتو چیزوں کو ضائع کردیں، کسی بھی چیز یا جگہوں پر رکا ہوا پانی خشک کردیں، اور گیلی یا پانی والی جگہوں پر ریت یا مٹی ڈال دیں، خصوصی طور پر انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو یقینی بنایاجائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈینگی بخار کی خاص علامات میں شدید سردرد، بخار، فلو، کمر، جسم اورجوڑوں، آنکھوں میں درد، جسم پر لال دھبوں کا ظاہر ہونا اور شدید علامات میں منہ اور ناک سے خون کا جاری ہونا شامل ہیں۔مقریریں نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبے بھر میں مکمل آگاہی مہم جاری ہے جس میں عوام کو ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لیے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے اورعوام سےاپیل کی جارہی ہے کہ اپنے آس پاس کا ماحول صاف اور خشک رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button