Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

لغت،کھوار اردو لغت،کے مصنف استاذ الاساتذہ ناجی خان ناجی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس و مرحوم کے پہلے اردو شعری مجموعہ ،ضربِ قلم ، کی تقریب رونمائی

چترال ( محکم الدین ) کھوار زبان کے نامور شاعر ،ادیب و پہلی کھوار لغت،کھوار اردو لغت،کے مصنف استاذ الاساتذہ ناجی خان ناجی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس و مرحوم کے پہلے اردو شعری مجموعہ ،ضربِ قلم ، کی تقریب رونمائی زیر اہتمام مرکزی انجمن ترقی کھوار چترال بمقام پریس کلب چترال زیر صدارت معروف ماہرِ تعلیم و دانشور پرنسپل مکرم شاہ منعقد ہوئ۔۔۔ایس پی (ر) میرکلان خان ، پروفیسر مقبول جلال ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چترال محمود غزنوی مہمانان خصوصی تھے۔۔معروف نعت خواں انصار الہیٰ نعمانی نے ترنّم کے ساتھ آقاے نامدار کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔۔۔۔۔پروفیسر صفی اللہ آصفی و مقبول شاعر صالح ولی آزاد نے ،ضرب قلم ، پر اپنے مقالات پیش کئے ۔ اور کھوار زبان و ادب کیلئے ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ پروفیسر شفیق احمد ،ماہر تعلیم الحاج ضیاء الدین، ادبی تنظیم میئر کے سربراہ ایڈوکیٹ فرید احمد رضا، انجمن ترقی کھوار چترال کے سابق صدر ایڈوکیٹ عبدالولی عابد، جماعت اسلامی کے ضلعی سکرٹری ایڈوکیٹ وجیہہ الدین،مرحوم کے فرزند ارجمند و تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع چترال بالا کے صدر نورالہادی ناجی،صدر مرکزی انجمن ترقی کھوار چترال شہزادہ تنویرالملک ، محکم الدین محکم، پروفیسر مقبول جلال، ایس پی میر کلان خان، مصنف و ادیب محمد عرفان عرفان و صدر تقریب دانشور و ماہر تعلیم مکرم شاہ نے کھوار زبان و ادب کے لیئے مرحوم کی خدمات بالخصوص انکی کھوار لغت نویسی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔۔۔انجمن ترقی کھوار چترال کے مرکزی سکرٹری پروفیسر ظہور الحق دانش نے تقریب کی نظامت کی ۔۔تقریب کے آخر میں مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button